شب بیداری میں طویل سجدوں کا بیان
راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً کَانَتْ تِلْکَ صَلَاتَهُ يَسْجُدُ السَّجْدَةَ مِنْ ذَلِکَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أَحَدُکُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ وَيَرْکَعُ رَکْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ ثُمَّ يَضْطَجِعُ عَلَی شِقِّهِ الْأَيْمَنِ حَتَّی يَأْتِيَهُ الْمُنَادِي لِلصَّلَاةِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعتیں نماز پڑھتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس نماز میں سجدہ اس قدر طویل ہوتا تھا کہ تم میں سے ایک شخص پچاس آیتیں پڑھ سکتا ہے قبل اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سر اٹھائیں۔ اور نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر اپنے دائیں پہلویا کروٹ پر لیٹ جاتے یہاں تک کہ نماز کیلئے پکارنے والا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آجاتا۔
Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle used to offer eleven Rakat and that was his prayer. He used to prolong the prostration to such an extent that one could recite fifty verses (of the Quran) before he would lift his head. He used to pray two Rakat (Sunna) before the Fajr prayer and then used to lie down on his right side till the call-maker came and informed him about the prayer.
________________________________________