جمعہ کی فضیلت اور ساعت قبولیت
راوی:
وَعَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِلْتَمِسُوْ السَّاعَۃَ الَّتِیْ تُرْجٰی فِی یَوْمِ الْجُمُعَۃِ بَعْدَ الْعَصْرِ اِلٰی غَیْبُوْبَۃِ الشَّمْسِ ۔ (رواہ الترمذی)
" اور حضرت انس راوی ہیں کہ سر تاج دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمعے کے دن کی اس ساعت کو کہ جس میں قبولیت دعا کی امید ہے عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک تلاش کرو۔" (جامع ترمذی )