رات کی نماز میں دیر تک کھڑے ہونے کا بیان
راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , اعمش , ابووائل , عبداللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّی هَمَمْتُ بِأَمْرِ سَوْئٍ قُلْنَا وَمَا هَمَمْتَ قَالَ هَمَمْتُ أَنْ أَقْعُدَ وَأَذَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن حرب، شعبہ، اعمش، ابووائل، عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ میں نے ایک امر ناگوار کا ارادہ کیا ہم نے پوچھا کہ کس چیز کا آپ نے ارادہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے قصد کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑ دوں اور آپ بیٹھا رہوں۔
Narrated Abu-Wa il:
'Abdullah said, "One night I offered the Tahajjud prayer with the Prophet and he kept on standing till an ill-thought came to me." We said, "What was the ill-thought?" He said, "It was to sit down and leave the Prophet (standing)."
________________________________________