نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کیسی تھی اور یہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو کس قدر نمازیں پڑھتے تھے ۔
راوی: ابو الیمان , شعیب , زہری , سالم بن عبداللہ , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ إِنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ قَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ
ابو الیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز کس طرح پڑھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو دو رکعتیں۔ پھر جب تمہیں صبح ہوجانے کا خوف ہو تو ایک رکعت ملا کر ان نمازوں کو طاق بنا لو۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar :
A man said, "O Allah's Apostle! How is the prayer of the night?" He said, "Two Rakat followed by two Rakat and so on, and when you apprehend the approaching dawn, offer one Raka as Witr."
________________________________________