مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 1342

جمعے کے واجب ہونے کا بیان

راوی:

جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ جمعہ کی نماز فرض عین ہے چنانچہ یہاں" وجوب" سے مراد فرض ہے۔
علامہ یحییٰ فرماتے ہیں کہ نماز جمعہ فریضہ محکمہ ہے جو قرآن کریم، احادیث رسول اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ نماز جمعہ کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہو جاتا ہے قرآن کریم کی جس آیت سے جمعہ کی فرضیت ثابت ہے اس کے الفاظ ( فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ) 62۔ الجمعہ : 9) میں ذکر سے مراد جمعے کی نماز اور اس کا خطبہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں