وہ لوگ جن پر نماز جمعہ واجب نہیں ہے
راوی:
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍصاَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ لِقَوْمٍ ےَّتَخَلَّفُوْنَ عَنِ الْجُمُعَۃِ لَقَدْھَمَمْتُ اَنْ اٰمُرَ رَجُلًا ےُّصَلِّیْ بِالنَّاسِ ثُمَّ اُحْرِقُ عَلٰی رِجَالٍ ےَتَخَلَّفُوْنَ عَنِ الْجُمُعَۃِ بُےُوْتَھُمْ۔ (صحیح مسلم)
" حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے بارے میں جو نماز جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں (یعنی نماز جمعہ نہیں پڑھتے) فرمایا کہ میں سوچتا ہوں کہ میں کسی آدمی سے کہوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور پھر میں (جا کر) ان لوگوں کے گھر بار جلا دوں جو (بغیر عذر) کے جمعہ چھوڑ دیتے ہیں۔" (صحیح مسلم)
تشریح
اس حدیث میں ان لوگوں کے لئے بڑی سخت وعید ہے ، جو بلا کسی عذر اور مجبوری کے نماز جمعہ نہیں پڑھتے ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اس حدیث سے عبرت حاصل کریں اور نماز جمعہ کبھی بھی نہ چھوڑ یں۔