صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1100

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رمضان اور غیر رمضان کی راتوں میں کھڑے ہونے کا بیان۔

راوی: محمد بن مثنیٰ , یحیی بن سعید , ہشام , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي شَيْئٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا حَتَّی إِذَا کَبِرَ قَرَأَ جَالِسًا فَإِذَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ السُّورَةِ ثَلَاثُونَ أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهُنَّ ثُمَّ رَکَعَ

محمد بن مثنیٰ، یحیی بن سعید، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کی نماز میں کچھ بھی بیٹھ کر قرأت کرتے ہوئے نہیں سنا یہاں تک کہ جب بڑھاپا آگیا تو بیٹھ کر پڑھتے جب کسی سورت میں تیس یا چالیس آیتیں باقی رہتیں تو کھڑے ہو کر پڑھتے تھے اور رکوع کرتے تھے۔

Narrated 'Aisha:
I did not see the Prophet reciting (the Quran) in the night prayer while sitting except when he became old; when he used to recite while sitting, and when thirty or forty verses remained from the Sura, he would get up and recite them and then bow.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں