امام کے قریب بیٹھ کر خطبہ سنو
راوی:
وَعَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُحْضُرُو الذِّکْرَوَ اُدْنُوُاْ مِنَ الْاِمَامِ فَاِنَّ الرَّجُلَ لَا یَزَالُ یَتَبَا عَدُ حَتّٰی یُؤَخَّرَ فِی الْجَنَّۃِ وَاِنْ دَخَلَھَا۔ (رواہ ابوداؤد)
" اور حضرت سمرۃ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ خطبے کے وقت جلد حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب بیٹھا کرو، کیونکہ آدمی (بھلائیوں کی جگہ سے بلا عذر ) جتنا دور ہوتا جاتا جنت میں داخل ہونے سے پیچھے رہے گا۔ اگرچہ جنت میں داخل ہو بھی جائے۔" (ابوداؤد)
تشریح
اس حدیث کے ذریعے اس بات کی رغبت دلائی جا رہی ہے کہ ہمیشہ اعلیٰ امور اختیار کئے جائیں اور ادنی چیزوں پر قناعت نہ کی جائے۔
ہمت بلند دار کہ نزد اللہ و خلق
باشد بقدر ہمت تو اعتبار تو