صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1109

فجر کی دو رکعتوں پر مداومت کرنے کا بیان۔

راوی: عبداللہ بن یزید , سعید بن ابوایوب , جعفر بن ربیعہ , عرک بن مالک , ابوسلمہ , عائشہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَائَ ثُمَّ صَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ وَرَکْعَتَيْنِ جَالِسًا وَرَکْعَتَيْنِ بَيْنَ النِّدَائَيْنِ وَلَمْ يَکُنْ يَدَعْهُمَا أَبَدًا

عبداللہ بن یزید، سعید بن ابوایوب، جعفر بن ربیعہ، عرک بن مالک، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی پھر آٹھ رکعت اور دو رکعت بیٹھ کر پڑھیں اور دو رکعت دونوں پکار (اذان واقامت) کے درمیان پڑھیں اور ان دونوں رکعتوں کو کبھی نہ چھوڑتے تھے۔

Narrated 'Aisha;
Allah's Apostle offered the 'Isha' prayer (and then got up at the Tahajjud time) and offered eight Rakat and then offered two Rakat while sitting. He then offered two Rakat in between the Adhan and Iqama (of the Fajr prayer) and he never missed them.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں