مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 1366

کسی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھاؤ

راوی:

عَنْ نَّافِعٍ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَص ےَقُوْلُ نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَنْ ےُّقِےْمَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَّقْعَدِہٖ وَےَجْلِسُ فِےْہِ قِےْلَ لِنَافِعٍ رَحْمَتُہ اللّٰہ عَلَیْہ فِی الْجُمْعَۃِ قَالَ فِی الْجُمُعَۃِ وَغَےْرِھَا۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی آدمی کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود وہاں بیٹھ جائے" نافع سے پوچھا گیا کہ " کیا یہ ممانعت جمعے کے لئے ہے" ؟ انہوں نے فرمایا کہ " جمعے کے لئے بھی اور جمعے کے علاوہ بھی۔" (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
چونکہ اس طرزِ عمل سے منع فرمایا گیا ہے اس سے ایک مسلمان بھائی کو تکلیف پہنچتی ہے لہٰذا یہ ممانعت کیا جمعہ اور کیا غیر جمعہ ہر موقع سے متعلق ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں