ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں اور یہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جابر بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زہری سے منقول ہے اور یحییٰ بن سعید انصاری نے بیان کیا کہ ہم نے اپنے شہر کے فقہاء کو اسی حال میں پایا کہ دن کی نماز میں بھی دو رکعتوں پر سلام پھیرتے تھے۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی پھر واپس ہوئے۔
Narrated Anas bin Malik
Allah's Apostle led us and offered a two Rakat prayer and then went away.