ان روایات کا بیان جو نفل کے متعلق منقول ہیں کہ دو دو رکعتیں ہیں اور یہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جابر بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زہری سے منقول ہے اور یحییٰ بن سعید انصاری نے بیان کیا کہ ہم نے اپنے شہر کے فقہاء کو اسی حال میں پایا کہ دن کی نماز میں بھی دو رکعتوں پر سلام پھیرتے تھے۔
راوی: ابونعیم , سیف
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَيْفُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقُولُ أُتِيَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي مَنْزِلِهِ فَقِيلَ لَهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ دَخَلَ الْکَعْبَةَ قَالَ فَأَقْبَلْتُ فَأَجِدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ وَأَجِدُ بِلَالًا عِنْدَ الْبَابِ قَائِمًا فَقُلْتُ يَا بِلَالُ أَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْکَعْبَةِ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ فَأَيْنَ قَالَ بَيْنَ هَاتَيْنِ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ فِي وَجْهِ الْکَعْبَةِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَوْصَانِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَکْعَتَيْ الضُّحَی وَقَالَ عِتْبَانُ بْنُ مَالِکٍ غَدَا عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَعْدَ مَا امْتَدَّ النَّهَارُ وَصَفَفْنَا وَرَائَهُ فَرَکَعَ رَکْعَتَيْنِ
ابونعیم، سیف بیان کرتے ہیں کہ میں نے مجاہد کو کہتے ہوئے سنا کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی قیام گاہ میں گئے تو ان کو خبر دی گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوچکے ہیں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، جب میں کعبہ کے سامنے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر نکل چکے تھے، اور بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو میں نے دروازے پر کھڑا پایا، تو میں نے پوچھا کہ اے بلال کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ میں نماز پڑھی؟ بلال نے جواب دیا ہاں میں نے پوچھا کہاں، کہا ان دونوں ستوں کے درمیان، پھر باہر نکلے اور کعبہ کے سامنے دو رکعت پڑھی۔ امام بخاری کا بیان ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی دو رکعتوں کی وصیت کی۔ اور عتبان نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ دن چڑھ چکا تھا ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صف بندی کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھی۔
Narrated Mujahid:
Somebody came to the house of Ibn 'Umar and told him that Allah's Apostles had entered the Ka'ba. Ibn 'Umar said, "I went in front of the Ka'ba and found that Allah's Apostle had come out of the Ka'ba and I saw Bilal standing by the side of the gate of the Ka'ba. I said, 'O Bilal! Has Allah's Apostle (p.b.u.h) prayed inside the Ka'ba?' Bilal replied in the affirmative. I said, 'Where (did he pray)?' He replied, '(He prayed) Between these two pillars and then he came out and offered a two Rakat prayer in front of the Ka'ba.' " Abu 'Abdullah said: Abu Huraira said, "The Prophet (p.b.u.h) advised me to offer two Rakat of Duha prayer (prayer to be offered after sunrise and before midday). " Itban (bin Malik) said, "Allah's Apostle
(p.b.u.h) and Abu Bakr, came to me after sunrise and we aligned behind the Prophet (p.b.u.h) and offered two Rakat."
________________________________________