صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1119

فجر کی دو رکعتوں پر التزام کرنے کا بیان اور بعض نے ان دونوں رکعتوں کو نفل کہا۔

راوی: بیان بن عمرو , یحیی بن سعید , ابن جریج , عطاء , عبید بن عمیر , عائشہ

حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمْ يَكُنْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ النَّوَافِلِ أَشَدَّ مِنْهُ تَعَاهُدًا عَلَى رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ

بیان بن عمرو، یحیی بن سعید، ابن جریج، عطاء، عبید بن عمیر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی نفل کا اس قدر التزام نہ کرتے تھے جس قدر فجر کی دو رکعتوں کو پابندی کے ساتھ پڑھتے تھے۔

Narrated 'Aisha:
The Prophet was never more regular and particular in offering any Nawafil than the two Rakat (Sunna) of the Fajr prayer.

یہ حدیث شیئر کریں