فرض کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
راوی: مسدد , یحیی بن سعید , عبیداللہ , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ وَسَجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَأَمَّا الْمَغْرِبُ وَالْعِشَائُ فَفِي بَيْتِهِ وَحَدَّثَتْنِي أُخْتِي حَفْصَةُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ مَا يَطْلُعُ الْفَجْرُ وَکَانَتْ سَاعَةً لَا أَدْخُلُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا وَقَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ بَعْدَ الْعِشَائِ فِي أَهْلِهِ تَابَعَهُ کَثِيرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَأَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ وقال ابن الزناد عن موسیٰ بن عقبة عن نافع بعد العشائ في اهله
مسدد، یحیی بن سعید، عبیداللہ ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، دو رکعت ظہر سے پہلے اور دو رکعت ظہر کے بعد، دو رکعت عشاء کے بعد اور دو رکعت جمعہ کے بعد پڑھیں لیکن مغرب اور عشا کے وقت اپنے گھر میں پڑھتے تھے۔ ابن ابی الزناد نے بطریق موسیٰ بن عقبہ نافع سے بعد العشا فی اہلہ کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا۔ کثیر بن فرقد، ایوب، نافع سے روایت ہے کہ مجھ سے میری بہن حفصہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طلوع فجر کے بعد دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے اور وہ ایسا وقت تھاجب کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس داخل نہیں ہوتا تھا کثیر بن فرقد اور ایوب نے نافع سے اس کی متابع حدیث روایت کی ہے اور ابن ابی الزناد نے موسیٰ بن عقبہ سے انہوں نے نافع سے بعد العشا فی اہلہ اپنے گھر میں عشا کے بعد پڑھتے کے الفاظ روایت کئے ۔
Narrated Ibn 'Umar:
I offered with the Prophet two Rakat before the Zuhr and two Rakat after the Zuhr prayer; two Rakat after Maghrib, Isha' and the Jumua prayers. Those of the Maghrib and 'Isha' were offered in his house. My sister Hafsa told me that the Prophet used to offer two light Rakat after dawn and it was the time when I never went to the Prophet."
________________________________________