اس شخص کا بیان جو فرض نماز کے بعد نفل نہ پڑھے۔
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عمرو , ابوالشعثاء , جابر , ابن عباس
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ أبَا الشَّعْثَائِ جَابِرًا قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا وَسَبْعًا جَمِيعًا قُلْتُ يَا أَبَا الشَّعْثَائِ أَظُنُّهُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ وَعَجَّلَ الْعِشَائَ وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ قَالَ وَأَنَا أَظُنُّهُ
علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو، ابوالشعثاء، جابر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سات آٹھ ایک ساتھ اور سات ایک ساتھ پڑھی، میں نے کہا کہ اے ابوالشعثاء میرا گمان ہے کہ ظہر کو دیر سے پڑھا اور عصر کو جلدی پڑھا اور عشاء کی نماز جلدی اور مغرب کی نماز دیر سے پڑھی انہوں نے کہا کہ میرا بھی یہی گمان ہے۔
Narrated 'Amr:
I heard Abu Ash-sha'tha' Jabir saying, "I heard Ibn Abbas saying, 'I offered with Allah's Apostle eight Rakat (of Zuhr and 'Asr prayers) together and seven Rakat (the Maghrib and the 'Isha' prayers) together.' " I said, "O Abu Ash-shatha! I think he must have prayed the Zuhr late and the 'Asr early; the 'Isha early and the Maghrib late." Abu Ash-sha'tha' said, "I also think so." (See Hadith No. 518 Vol. 1).
________________________________________