صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1125

سفر میں چاشت کی نماز کا بیان۔

راوی: آدم , شعبہ , عمرو بن مرہ , عبدالرحمن بی ابی لیلیٰ

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَی يَقُولُ مَا حَدَّثَنَا أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَی غَيْرُ أُمِّ هَانِئٍ فَإِنَّهَا قَالَتْ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ بَيْتَهَا يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ فَلَمْ أَرَ صَلَاةً قَطُّ أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ

آدم، شعبہ، عمرو بن مرہ، عبدالرحمن بی ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ ہم سے کسی نے بیان نہیں کیا، کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، ام ہانی کے سوا کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے گھر میں فتح مکہ کے دن داخل ہوئے تو غسل کیا اور آٹھ رکعت نماز پڑھی اور میں نے کوئی نماز اس سے ہلکی نہیں دیکھی ہے بجز اس کے کہ وہ رکوع اور سجود پورا کرتے تھے۔

Narrated 'Abdur Rahman bin Abi Laila:
Only Um Hani narrated to me that she had seen the Prophet offering the Duha prayer. She said, "On the day of the conquest of Mecca, the Prophet entered my house, took a bath and offered eight Rakat (of Duha prayers. I had never seen the Prophet offering such a light prayer but he performed bowing and prostrations perfectly .
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں