قباکی مسجد کا بیان
راوی: یعقوب بن ابراہیم , ابن علیہ , ایوب , نافع
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ هُوَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ لَا يُصَلِّي مِنْ الضُّحَی إِلَّا فِي يَوْمَيْنِ يَوْمَ يَقْدَمُ بِمَکَّةَ فَإِنَّهُ کَانَ يَقْدَمُهَا ضُحًی فَيَطُوفُ بِالْبَيْتِ ثُمَّ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ وَيَوْمَ يَأْتِي مَسْجِدَ قُبَائٍ فَإِنَّهُ کَانَ يَأْتِيهِ کُلَّ سَبْتٍ فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ کَرِهَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْهُ حَتَّی يُصَلِّيَ فِيهِ قَالَ وَکَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَزُورُهُ رَاکِبًا وَمَاشِيًا قَالَ وَکَانَ يَقُولُ إِنَّمَا أَصْنَعُ کَمَا رَأَيْتُ أَصْحَابِي يَصْنَعُونَ وَلَا أَمْنَعُ أَحَدًا أَنْ يُصَلِّيَ فِي أَيِّ سَاعَةٍ شَائَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ غَيْرَ أَنْ لَا تَتَحَرَّوْا طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَهَا
یعقوب بن ابراہیم، ابن علیہ، ایوب، نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ صرف دو دن چاشت کی نماز پڑھتے تھے، اول جس دن مکہ آتے تھے اس لئے کہ وہاں چاشت کے وقت پہنچتے تھے اور خانہ کعبہ کا طواف کرتے تھے پھر مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھتے تھے دوسرے جس دن قبا میں آتے تھے وہ اس مسجد میں ہر سنیچر کے دن آتے تھے، جب مسجد میں داخل ہوتے تو اس بات کو ناپسند کرتے کہ اس مسجد سے بغیر نماز پڑھے ہوئے نکل جائیں، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر اور پیادہ اس کی زیارت کرتے تھے، اور میں اس طرح کرتا ہوں جس طرح اپنے ساتھیوں کو کرتے ہوئے دیکھتا تھا اور نہ میں کسی کو منع کرتا ہوں کہ رات اور دن کے جس حصہ میں چاہے نماز پڑھے مگر یہ کہ آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت نماز کا قصد نہ کرے۔
Narrated Nafi':
Ibn 'Umar never offered the Duha prayer except on two occasions:
(1) Whenever he reached Mecca; and he always used to reach Mecca in the forenoon. He would perform Tawaf round the Ka'ba and then offer two Rakat at the rear of Maqam Ibrahim.
(2) Whenever he visited Quba, for he used to visit it every Saturday. When he entered the Mosque, he disliked to leave it without offering a prayer. Ibn 'Umar narrated that Allah's Apostle used to visit the Mosque of Quba (sometime) walking and (sometime) riding. And he (i.e. Ibn 'Umar) used to say, "I do only what my companions used to do and I don't forbid anybody to pray at any time during the day or night except that one should not intend to pray at sunrise or sunset."
________________________________________