باب (نیو انٹری)
راوی:
بَاب إِذَا دَعَتْ الْأُمُّ وَلَدَهَا فِي الصَّلَاةِ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَادَتْ امْرَأَةٌ ابْنَهَا وَهُوَ فِي صَوْمَعَةٍ قَالَتْ يَا جُرَيْجُ قَالَ اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلَاتِي قَالَتْ يَا جُرَيْجُ قَالَ اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلَاتِي قَالَتْ يَا جُرَيْجُ قَالَ اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلَاتِي قَالَتْ اللَّهُمَّ لَا يَمُوتُ جُرَيْجٌ حَتَّى يَنْظُرَ فِي وُجُوهِ الْمَيَامِيسِ وَكَانَتْ تَأْوِي إِلَى صَوْمَعَتِهِ رَاعِيَةٌ تَرْعَى الْغَنَمَ فَوَلَدَتْ فَقِيلَ لَهَا مِمَّنْ هَذَا الْوَلَدُ قَالَتْ مِنْ جُرَيْجٍ نَزَلَ مِنْ صَوْمَعَتِهِ قَالَ جُرَيْجٌ أَيْنَ هَذِهِ الَّتِي تَزْعُمُ أَنَّ وَلَدَهَا لِي قَالَ يَا بَابُوسُ مَنْ أَبُوكَ قَالَ رَاعِي الْغَنَمِ
جب ماں اپنے بچہ کو نماز میں پکارے اور لیث نے بواسطہ جعفر، عبدالرحمن بن ہرمز، ابوہریرہ سے روایت کیا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک عورت نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اپنے عبادت خانے میں تھا کہ اے جریج اس نے کہا اے میرے ﷲ میری ماں اور میری نماز، اس کی ماں نے پکارا اے جریج، اس نے کہا اے میرے ﷲ میری ماں اور میری نماز اس کی ماں نے کہا اے ﷲ جریج کو موت نہ آئے جب تک کہ کسی زانیہ عورت کا منہ نہ دیکھ لے، اور ایک عورت اس کے عبادت خانہ کے پاس آتی تھی وہ بکریاں چراتی تھی اس نے بچہ جنا تو اس سے کہا گیا کہ یہ بچہ کس کاہے؟ اس نے کہا جریج کا وہ اپنے عبادت خانہ سے نیچے آیا تھا جریج نے کہا کہاں ہے وہ عورت جو دعویٰ کرتی ہے کہ اس کا بچہ مجھ سے ہے، اور اس نے کہا اے بابوس تمہار اباپ کون ہے؟ کہا بکری کا چرواہا