صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 921

مقتدی کا امام کی اقتداء کرنے کے بیان میں۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبدہ بن سلیمان , ہشام , اپنے والد سے , سیدہ عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اشْتَکَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ يَعُودُونَهُ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَصَلُّوا بِصَلَاتِهِ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ اجْلِسُوا فَجَلَسُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا

ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، ہشام اپنے والد سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے چند لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھائی اور صحابہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بیٹھنے کا اشارہ کیا تو وہ بیٹھ گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز سے فارغ ہو کر فرمایا امام اس لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ اٹھے تو تم اٹھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔

'A'isha reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) fell ill and some of his Companions came to inquire after his health. The Messenger of Allah (may peace he upon him) said prayer sitting, while (his Companions) said it (behind him) standing. He (the Holy Prophet) directed them by his gesture to sit down, and they sat down (in prayer). After finishing the (prayer) he (the Holy Prophet) said: The Imam is appointed so that be should be followed, so bow down when he bows down, and rise up when he rises up and say (prayer) sitting when he (the Imam) says (it) sitting.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں