صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1159

نماز میں تھوکنے اور پھونکنے کا جائز ہونا، اور عبداللہ بن عمرو سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسوف کی نماز میں اپنے سجدے میں پھونک ماری تھی۔

راوی: سلیمان بن حرب , حماد , ایوب , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَتَغَيَّظَ عَلَی أَهْلِ الْمَسْجِدِ وَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قِبَلَ أَحَدِکُمْ فَإِذَا کَانَ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَبْزُقَنَّ أَوْ قَالَ لَا يَتَنَخَّمَنَّ ثُمَّ نَزَلَ فَحَتَّهَا بِيَدِهِ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِذَا بَزَقَ أَحَدُکُمْ فَلْيَبْزُقْ عَلَی يَسَارِهِ

سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کی طرف بلغم پھینکا ہوا دیکھا، تو مسجد والوں پر غصہ ہوئے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے قبلہ کی طرف ہے، چنانچہ جب کوئی شخص نماز میں ہو تو نہ تھوکے اور نہ بلغم پھینکے، پھر منبر سے اترے اور اس کو اپنے ہاتھ سے کھرچ کر صاف کردیا، اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص تھوکے، تو اپنی بائیں طرف تھوکے۔

Narrated Ibn'Umar:
The Prophet saw some sputum on the wall facing the Qibla of the mosque and became furious with the people of the mosque and said, "During the prayer, Allah is in front of everyone of you and so he should not spit (or said, 'He should not expectorate')." Then he got down and scratched the sputum with his hand. Ibn 'Umar said (after narrating), "If anyone of you has to spit during the prayer, he should spit to his left."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں