صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز قصر کا بیان ۔ حدیث 1163

نماز میں سلام کا جواب نہ دے۔

راوی: عبداللہ بن ابی شیبہ , ابن فضیل , اعمش , ابراہیم , علقمہ , عبداللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنْتُ أُسَلِّمُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَيَرُدُّ عَلَيَّ فَلَمَّا رَجَعْنَا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَقَالَ إِنَّ فِي الصَّلَاةِ َشُغْلًا

عبداللہ بن ابی شیبہ، ابن فضیل، اعمش، ابراہیم، علقمہ، عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کی حالت میں سلام کرتا تھا تو آپ جواب دیتے تھے، جب ہم واپس ہوئے میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے جواب نہیں دیا اور فرمایا کہ نماز میں مشغولیت ہوتی ہے۔

Narrated'Abdullah:
I used to greet the Prophet while he was in prayer and he would return my greeting, but when we returned (from Ethiopia) I greeted the Prophet (while he was praying) but he did not return the greeting, and (after finishing the prayer) he said, "In the prayer one is occupied (with a more serious matter)."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں