صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1185

جنازوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو اور وہب بن منبہ سے کہا گیا کہ کیا لا الہ الا اللہ جنت کی کنجی نہیں ہے ؟ وہب نے کہا کہ ضرور لیکن ہر کنجی کے دندانے ہوتے ہوں تو کھل جائے گا ورنہ نہیں کھلے گا۔

راوی: موسی بن اسمعیل , مہدی بن میمون , واصل احدب , معرور بن سوید , ابوذر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الْأَحْدَبُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي فَأَخْبَرَنِي أَوْ قَالَ بَشَّرَنِي أَنَّهُ مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لَا يُشْرِکُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ قُلْتُ وَإِنْ زَنَی وَإِنْ سَرَقَ قَالَ وَإِنْ زَنَی وَإِنْ سَرَقَ

موسی بن اسماعیل، مہدی بن میمون، واصل احدب، معرور بن سوید، ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے مجھے خبر دی یا خوشخبری دی کہ جو شخص میری امت میں سے اس حال میں مرا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنایا ہوگا، تو جنت میں داخل ہوگا میں نے کہا کہ اگرچہ زنا اور چوری کرے، اگرچہ زنا اور چوری کرے۔

Narrated Abu Dhar:
Allah's Apostle said, "Someone came to me from my Lord and gave me the news (or good tidings) that if any of my followers dies worshipping none (in any way) along with Allah, he will enter Paradise." I asked, "Even if he committed illegal sexual intercourse (adultery) and theft?" He replied, "Even if he committed illegal sexual intercourse (adultery) and theft."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں