میت کے اشعار کس طرح کیا جائے اور حسن نے بیان کیا کہ پانچویں کپڑے سے دونوں رانوں اور دونوں سرین کو باندھ دیا جائے اس طرح کہ قمیص کے نیچے رہے ۔
راوی: احمد , عبداللہ بن وہب , ابن جریج , ایوب
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَنَّ أَيُّوبَ أَخْبَرَهُ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ سِيرِينَ يَقُولُ جَائَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا امْرَأَةٌ مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ اللَّاتِي بَايَعْنَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَتْ الْبَصْرَةَ تُبَادِرُ ابْنًا لَهَا فَلَمْ تُدْرِکْهُ فَحَدَّثَتْنَا قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي قَالَتْ فَلَمَّا فَرَغْنَا أَلْقَی إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ وَلَمْ يَزِدْ عَلَی ذَلِکَ وَلَا أَدْرِي أَيُّ بَنَاتِهِ وَزَعَمَ أَنَّ الْإِشْعَارَ الْفُفْنَهَا فِيهِ وَکَذَلِکَ کَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَأْمُرُ بِالْمَرْأَةِ أَنْ تُشْعَرَ وَلَا تُؤْزَرَ
احمد، عبداللہ بن وہب، ابن جریج، ایوب سے روایت کرتے ہیں ایوب نے ابن سیرین کو کہتے ہوئے سنا کہ ام عطیہ (انصار کی عورتوں میں سے ایک عورت جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی) بصرہ آئی کہ اپنے بیٹے کو دیکھیں تو اسے نہ پایا اور انہوں نے ہم سے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہم آپ کی صاحبزادی کو غسل دے رہے تھے، تو آپ نے فرمایا: کہ اسے تین یا پانچ مرتبہ یا اگر ضرورت سمجھو تو اس سے زائد بار غسل دو، پانی اور بیری کے پتے کے ساتھ آخر میں کافور ملاو جب تم فارغ ہوجاؤ تو ہمیں اطلاع کرو انہوں نے کہا کہ جب ہم فارغ ہوئے تو ہماری طرف اپنا ازار پھینک دیا اور فرمایا کہ اس کو اس کے جسم سے ملادو اور اس سے زیادہ نہیں فرمایا اور مجھے یاد نہیں کہ آپ کی کون سی صاحبزادی تھیں اور کہا کہ اشعار سے مراد اس کو لپیٹ دینا ہے اسی طرح ابن سیرین عورت کو حکم دیتے تھے کہ کپڑے میں لپیٹ دی جائے اور تہبند باندھا جائے
Narrated Ibn Sirin:
Um 'Atiyya (an Ansari woman who gave the pledge of allegiance to the Prophet ) came to Basra to visit her son, but she could not find him. She narrated to us, "The Prophet came to us while we were giving bath to his (dead) daughter, he said: 'Wash her three times, five times or more, if you think it necessary, with water and Sidr, and last of all put camphor, and when you finish, notify me.' " Um 'Atiyya added, "After finishing, we informed him and he gave us his waist sheet and told us to shroud her in it and did not say more than that."
________________________________________