صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1209

عورتوں کے بال ان کی پیٹھ پر ڈال دئیے جائیں ۔

راوی: مسدد , یحیی بن سعید , ہشام بن حسان , حفصہ , ام عطیہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ قَالَ حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَی بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا بِالسِّدْرِ وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکَ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَی إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَضَفَرْنَا شَعَرَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ وَأَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا

مسدد، یحیی بن سعید، ہشام بن حسان، حفصہ، ام عطیہ سے روایت کرتی ہیں ام عطیہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی وفات پاگئی تو ہمارے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ اس کو بیری کے پتے سے طاق بار غسل دو تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا اگر ضرورت سمجھو تو اس سے زائد مرتبہ دے دو اور آخری مرتبہ میں کافور ملا دو، جب تم فارغ ہو جاو تو مجھے خبر کرو جب ہم لوگ فارغ ہو گئے تو آپ کو اطلاع دی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو اپنا تہبند دیا ہم نے ان کے سر کے بالوں کو گوندھ کر تین حصے کئے اور ان کی پیٹھ کی طرف ان کو ڈال دیا۔

Narrated Um 'Atiyya:
One of the daughters of the Prophet expired and he came to us and said, "Wash her with Sidr (water) for odd number of times, i.e. three, five or more, if you think it necessary, and in the last, put camphor or (some camphor on her), and when you finish, notify me." So when we finished we informed him. He gave his waist-sheet to us (to shroud her). We entwined the hair (of the deceased girl) in three braids and made them fall at her back.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں