صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1210

کفن کے لئے سفید کپڑوں کا بیان ۔

راوی: محمد بن مقاتل , عبداللہ , ہشام , بن عروہ , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ يَمَانِيَةٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ مِنْ کُرْسُفٍ لَيْسَ فِيهِنَّ قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ

محمد بن مقاتل، عبداللہ ، ہشام، بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوت کے بنے ہوئے سحولی (کوئی ایک جگہ کانام) تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا ان میں نہ ہی تو قمیص تھی اور نہ ہی عمامہ تھا۔

Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle was shrouded in three Yemenite white Suhuliya (pieces of cloth) of cotton, and in them there was neither a shirt nor a turban."

یہ حدیث شیئر کریں