صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1213

محرم کو کس طرح کفن دیا جائے ۔

راوی: ابوالنعمان , ابوعوانہ , ابوبشیر , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَجُلًا وَقَصَهُ بَعِيرُهُ وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُمِسُّوهُ طِيبًا وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا

ابوالنعمان، ابوعوانہ، ابوبشیر، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص کو اس کے اونٹ نے کچل ڈالا اس حال میں کہ وہ محرم تھا اور ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو، نہ اس کو خوشبو ملو اور نہ اس کے سر کو ڈھانپو، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے احرام کی حالت میں اٹھائے گا۔

Narrated Ibn Abbas:
A man was killed by his camel while we were with the Prophet and he was a Muhrim. So the Prophet said, "Wash him with water and Sidr and shroud him in two pieces of cloth and neither perfume him nor cover his head, for Allah will resurrect him on the Day of Resurrection and he will be saying 'Labbaik' . "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں