عورت کا شوہر کے علاوہ کسی اور پر سوگ کرنے کا بیان ۔
راوی: مسدد , بشر بن مفضل , سلمہ بن علقمہ , محمد بن سیرین
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ تُوُفِّيَ ابْنٌ لِأُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَلَمَّا کَانَ الْيَوْمُ الثَّالِثُ دَعَتْ بِصُفْرَةٍ فَتَمَسَّحَتْ بِهِ وَقَالَتْ نُهِينَا أَنْ نُحِدَّ أَکْثَرَ مِنْ ثَلَاثٍ إِلَّا بِزَوْجٍ
مسدد، بشر بن مفضل، سلمہ بن علقمہ، محمد بن سیرین سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ایک لڑکا وفات پا گیا جب تیسرا دن آیا تو زردی منگوائی اور اس کے بدن پر ملا اور کہا کہ ہم لوگوں کو شوہر کے علاوہ کسی اور پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
Narrated Muhammad bin Sirin:
One of the sons of Um 'Atiyya died, and when it was the third day she asked for a yellow perfume and put it over her body, and said, "We were forbidden to mourn for more than three days except for our husbands."
________________________________________