مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز استسقاء کا بیان ۔ حدیث 1482

بارش کی دعا

راوی:

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ رَأَیْتُ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یُوَا کِیءُ فَقَالَ اَللّٰھُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُغِیْثًا مَرِیْئًا مُّرِیْعًانَّا فِعًا غَیْرَ ضَارٍّعَا جِلًا غَیْرَ اٰجِلٍ قَالَ فَاطْبَقَتْ عَلَیْھِمُ السَّمَآئُ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم (استسقاء کے لئے ) ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے اور یہ دعا فرما رہے تھے اللھم اسقنا مغیثا مریا مریعا نا فعا غیر ضارعا جلا غیر اجل یعنی اے اللہ ؟ تو ہمیں بارش سے سیراب فرما جو فریاد رسی کرے اور جس کا انجام بہتر ہو اور جو ارزانی کرنے والی اور نفع پہنچانے والی ہو اور جلد آنے والی ہو دیر میں آنے والی نہ ہو۔" حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ( اس دعا کے بعد) آسمان ابر آلود ہو گیا۔" (ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں