مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ طب اور جھاڑ پھونک کا بیان ۔ حدیث 1497

گرج کے وقت کی دعا

راوی:

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ اِذَا سَمِعَ صَوْتَ الرَّ عْدِ وَ الصَّوَاعِقِ قَالَ اَللّٰھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضِبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِکَ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ۔

" اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گرج کی آواز سنتے ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بجلی کا گرنا معلوم ہوتا تو یہ دعا فرماتے ہیں۔ اے اللہ ! ہمیں اپنے غضب سے نہ مار اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کر اور ہمیں عافیت میں رکھ ( یعنی ہمیں عافیت کی موت دے) پہلے اس کے (کہ تیرا عذاب نازل ہو)" احمد بن حنبل جامع ترمذی ، اور امام ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔"

یہ حدیث شیئر کریں