جنازہ میں جلدی کرنے کا بیان، انس نے کہا تم جنازہ کے ساتھ چل رہے ہو تم اسکے آگے اس کے پیچھے اور اس کے دائیں اور اسکے بائیں بھی چلو اور ان کے علاوہ دوسروں نے بھی اس کے قریب قریب بیان کیا ۔
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , زہری , سعید بن مسیب ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ فَإِنْ تَکُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا وَإِنْ يَکُ سِوَی ذَلِکَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِکُمْ
علی بن عبداللہ ، سفیان، زہری، سعید بن مسیب ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا جنازہ لے جانے میں جلدی کرو اگر وہ نیکوکار ہے تو بہتر چیز ہے جسے تم آگے بھیج رہے ہو اور اگر وہ اس کے سوا ہے تو ایک بری چیز ہے جسے تم اپنی گردن سے اتار رہے ہو۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "Hurry up with the dead body for if it was righteous, you are forwarding it to welfare; and if it was otherwise, then you are putting off an evil thing down your necks."
________________________________________