صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1263

جنازے میں مردوں کے ساتھ بچوں کے صف قائم کرنے کا بیان ۔

راوی: موسی بن اسمعیل , عبدالواحد , شیبانی , عامر , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ قَدْ دُفِنَ لَيْلًا فَقَالَ مَتَی دُفِنَ هَذَا قَالُوا الْبَارِحَةَ قَالَ أَفَلَا آذَنْتُمُونِي قَالُوا دَفَنَّاهُ فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ فَکَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَکَ فَقَامَ فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَنَا فِيهِمْ فَصَلَّی عَلَيْهِ

موسی بن اسماعیل، عبدالواحد، شیبانی، عامر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے جو رات کو دفن کیا گیا تھا تو آپ نے فرمایا یہ کب دفن ہوا ؟ لوگوں نے کہا کہ کل رات۔ آپ نے فرمایا پھر مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟ لوگوں نے کہا کہ ہم نے اسے رات کی تاریکی میں دفن کیا اس لئے ہم نے آپ کو جگانا مناسب نہ سمجھا۔ آپ کھڑے ہوئے تو ہم نے آپ کے پیچھے صفیں قائم کیں۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا میں بھی انہیں میں تھا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی۔

Narrated Ibn Abbas:
Allah's Apostle passed by a grave of a deceased who had been buried at night. He said, "When was this (deceased) buried?" The people said, "Yesterday." He said, "Why did you not inform me?" They said, "We buried him when it was dark and so we disliked to wake you up." He stood up and we lined up behind him. (Ibn Abbas said): I was one of them, and the Prophet offered the funeral prayer.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں