صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1265

جنازے کے پیچھے چلنے کی فضیلت کا بیان ۔زید بن ثابت نے کہا کہ جب تم نے نماز پڑھ لی تو تونے پوری کرلی وہ چیز جو تجھ پر واجب ہے اور حمید بن بلال نے کہا کہ ہم جنازہ سے واپسی کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں سمجھتے تھے لیکن جس نے نماز پڑھی پھر واپس ہوا تو اس کے لئے ایک قیراط ہے ۔

راوی: ابوالنعمان , جریج بن حازم , نافع ابن عمر , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يَقُولُ حُدِّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ يَقُولُ مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ فَقَالَ أَکْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْنَا فَصَدَّقَتْ يَعْنِي عَائِشَةَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ کَثِيرَةٍ فَرَّطْتُ ضَيَّعْتُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ

ابوالنعمان، جریج بن حازم، نافع ابن عمر، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا جو شخص جنازے کے ساتھ جائے تو اس کے لئے ایک قیراط ہے ابن عمر نے کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت زیادہ روایتیں بیان کرتے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ابوہریرہ کی تصدیق کی اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ابن عمر نے کہا کہ ہم نے بہت سے قیراط میں کوتاہی کی یعنی اللہ کے حکم کو ضائع کیا۔

Narrated Nafi:
Ibn Umar was told that Abu Huraira said, "Whoever accompanies the funeral procession will have a reward equal to one Qirat." Ibn 'Umar said, "Abu Huraira talks of a too enormous reward." Aisha attested Abu Huraira's narration and said, "I heard Allah's Apostle saying like that." Ibn Umar said, "We have lost numerous Qirats."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں