جنازہ کی چار تکبیروں کا بیان ۔ حمید نے کہا کہ ہم کو انس رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی تو تین تکبیریں کہیں، پھر سلام پھیرا اور ان سے کہا گیا تو قبلہ کی طرف کی منہ کیا پھر چوتھی تکبیر کہی اور سلام پھیرا۔
راوی: محمد بن سنان , سلیم بن حیان , سعید بن مینا , جابر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَائَ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی أَصْحَمَةَ النَّجَاشِيِّ فَکَبَّرَ أَرْبَعًا وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سَلِيمٍ أَصْحَمَةَ وَتَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ
محمد بن سنان، سلیم بن حیان، سعید بن مینا، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اصحمہ نجاشی پر نماز پڑھی تو چار تکبیریں کہیں اور یزید بن ہارن نے اور عبدالصمد نے سلیم سے صرف اصحمہ کا لفظ روایت کیا ہے اور عبدالصمد نے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔
Narrated Jabir:
The Prophet offered the funeral prayer of As-Hama An-Najash and said four Takbir.
________________________________________