صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1288

قبر میں اذخر یا گھاس ڈالنے کا بیان ۔

راوی: محمد بن عبداللہ بن حوشب , عبدالوہاب , خالد , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَرَّمَ اللَّهُ مَکَّةَ فَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي وَلَا لِأَحَدٍ بَعْدِي أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ لَا يُخْتَلَی خَلَاهَا وَلَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلَا تُلْتَقَطُ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُعَرِّفٍ فَقَالَ الْعَبَّاسُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَّا الْإِذْخِرَ لِصَاغَتِنَا وَقُبُورِنَا فَقَالَ إِلَّا الْإِذْخِرَ وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقُبُورِنَا وَبُيُوتِنَا وَقَالَ أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَقَالَ مُجَاهِدٌ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لِقَيْنِهِمْ وَبُيُوتِهِمْ

محمد بن عبداللہ بن حوشب، عبدالوہاب، خالد، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مکہ کو حرام قرار دیا ہے، مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں تھا اور نہ میرے بعد کسی کے لئے حلال ہوگا۔ میرے لئے دن کے ایک تھوڑے حصہ میں حلال کیا گیا اور نہ اس کا شکار بھگایا جائے گا اس کی تر گھاس نہ اکھاڑی جائے گی اور نہ اس کا درخت کاٹا جائے گا اور نہ یہاں کی گری پڑی چیز اٹھائی جائے گی۔ مگر اعلان کرنے والے کے لئے جائز ہے۔ عباس نے کہا کہ مگر اذخر کہ ہمارے سناروں کے لئے حلال اور ہماری قبروں کے لئے حلال کر دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سوا اذخر کے اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہماری قبروں اور ہمارے گھروں کے لئے اور ابان صالح نے بہ سند حسن بن مسلم، صفیہ بن شیبہ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے مثل روایت کیا ہے اور مجاہد نے طاؤس سے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ ان کے لوہاروں کے لئے اور ان کے گھروں کے لئے حلال کرنے کو کہا۔

Narrated Ibn Abbas:
The Prophet said, "Allah has made Mecca a sanctuary (sacred place) and it was a sanctuary before me and will be so after me. It was made legal for me (to fight in it) for a few hours of the day. None is allowed to uproot its thorny shrubs or to cut its trees or to chase its game or to pick up its fallen things except by a person who announces it publicly." On that Al-Abbas said (to the Prophet), "Except Al-Idhkhir for our goldsmiths and for our graves." And so the Prophet added, "Except Al-Idhkhir. " And Abu Huraira narrated that the Prophet said, "Except Al-Idhkhir for our graves and houses." And Ibn Abbas said, "For their goldsmiths and houses."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں