قیمتی کپڑے کے کفن کی ممانعت
راوی:
وعن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا تغالوا في الكفن فإنه يسلب سلبا سريعا " . رواه أبو داود
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " کفن میں زیادہ قیمتی کپڑا نہ لگاؤ اس لئے کہ وہ بہت جلد چھین لیا جاتا ہے" ( ابوداؤد )
تشریح
جلد چھین لیا جاتا ہے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جلد ہی خراب اور پرانا ہو جاتا ہے پھر کیا ضرورت ہے کہ نفیس اور زیادہ قیمت کا کپڑا کفن میں لگایا جائے غرض کہ حدیث کا حاصل کفن کے بارہ میں اسراف کرنے سے منع کرنا ہے اسی لئے علماء لکھتے ہیں کہ کفن میں اوسط درجہ کا کپڑا لگانا مستحب ہے۔