خادم کے اجر کا بیان جب وہ اپنے مالک کے حکم سے خیرات کرے بشرطے کہ گھر بگاڑنے کی نیت نہ ہو۔
راوی: قتیبہ بن سعید , جریر , اعمش , ابووائل , مسروق عائشہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَصَدَّقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ طَعَامِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ کَانَ لَهَا أَجْرُهَا وَلِزَوْجِهَا بِمَا کَسَبَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِک
قتیبہ بن سعید، جریر، اعمش، ابووائل، مسروق عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب عورت اپنے شوہر کے کھانے میں سے خیرات کرے، بشرطیکہ گھر خراب کرنے کی نیت نہ ہو تو اس کو اس صدقہ کے سبب اس کے شوہر کو اس کمائی کے سبب سے اجر ملے گا اور خازن کو بھی اتنا ہی اجر ملے گا۔
Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle said, "When a woman gives in charity from her husband's meals without wasting the property of her husband, she will get a reward for it, and her husband too will get a reward for what he earned and the store-keeper will have the reward likewise."
________________________________________