صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1384

اس عورت کے اجر کا بیان جس نے اپنے شوہر کے گھر سے کسی کو کھانا کھلایا یا صدقہ دیا بشرطے کہ گھر کی تباہی کی نیت نہ ہو۔

راوی: یحیی بن یحیی , جریر , منصور , شقیق , مسروق , عائشہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ طَعَامِ بَيْتِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ فَلَهَا أَجْرُهَا وَلِلزَّوْجِ بِمَا اکْتَسَبَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِکَ

یحیی بن یحیی، جریر، منصور، شقیق، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ جب عورت اپنے گھر کے کھانے سے خیرات کرے بشرطیکہ گھر کو تباہ کرنے کی نیت نہ ہو تو اس عورت کو اس کا ثواب ملے گا اور شوہر کو اس لئے کہ اس نے کمایا اور خازن کو بھی اتنا ہی اجر ملے گا۔

Narrated 'Aisha:
The Prophet said, "When a woman gives in charity from her house meals in Allah's Cause without spoiling her husband's property, she will get a reward for it, and her husband will also get the reward for his earnings and the storekeeper will get a reward likewise."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں