ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے ۔ جو شخص (کوئی چیز) نہ پائے تو وہ نیک عمل کرے ۔
راوی: مسلم بن ابراہیم , شعبہ , سعید بن ابی بردہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ فَقَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ يَعْمَلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ يُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَالَ فَلْيَعْمَلْ بِالْمَعْرُوفِ وَلْيُمْسِکْ عَنْ الشَّرِّ فَإِنَّهَا لَهُ صَدَقَةٌ
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے اور ان کے دادا سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس کے پاس مال نہ ہو، آپ نے فرمایا اپنے ہاتھ سے کام کرے اور خود بھی نفع اٹھائے اور خیرات کرے، لوگوں نے کہا اگر یہ بھی میسر نہ ہو۔ تو آپ نے فرمایا حاجت مند مظلوم کی امداد کرے۔ لوگوں نے کہا اگر اس کی طاقت نہ ہو۔ تو آپ نے فرمایا اچھی باتوں پر عمل کرے اور برائیوں سے رکے اس کے لئے یہی صدقہ ہے۔
Narrated Abu Burda:
from his father from his grandfather that the Prophet said, "Every Muslim has to give in charity." The people asked, "O Allah's Prophet! If someone has nothing to give, what will he do?" He said, "He should work with his hands and benefit himself and also give in charity (from what he earns)." The people further asked, "If he cannot find even that?" He replied, "He should help the needy who appeal for help." Then the people asked, "If he cannot do that?" He replied, "Then he should perform good deeds and keep away from evil deeds and this will be regarded as charitable deeds."
________________________________________