صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1390

چاندی کی زکوٰۃ کا بیان۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , عمرو بن یحیی مازنی , یحیی مازنی , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی الْمَازِنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ مِنْ الْإِبِلِ وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ

عبداللہ بن یوسف، مالک، عمرو بن یحیی مازنی، یحیی مازنی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ اونٹ سے کم میں زکوۃ نہیں اور پانچ اوقیہ چاندی سے کم میں زکوۃ نہیں اور پانچ وسق (غلہ کھجور) سے کم میں زکوۃ نہیں ہے۔

Narrated Abu Sa'id Al-Khudri :
Allah's Apostle said, "There is no Zakat on less than five camels and also there is no Zakat on less than five Awaq (of silver). (5 Awaq = 22 Fransa Riyals of Yamen or 200 Dirhams.) And there is no Zakat on less than five Awsuq. (A special measure of food-grains, and one Wasq equals 60 Sa's.) (For gold 20, Dinars i.e. equal to 12 Guinea English. No Zakat for less than 12 Guinea (English) of gold or for silver less than 22 Fransa Riyals of Yamen.)
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں