زکوٰۃ میں بوڑھی اور نہ عیب دار بکری اور نہ نر لیا جائے مگر یہ کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا لینا چاہے۔
راوی: محمد بن عبداللہ , عبداللہ (بن مثنی) ثمامہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَتَبَ لَهُ الصَّدَقَةَ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يُخْرَجُ فِي الصَّدَقَةِ هَرِمَةٌ وَلَا ذَاتُ عَوَارٍ وَلَا تَيْسٌ إِلَّا مَا شَائَ الْمُصَدِّقُ
محمد بن عبداللہ ، عبداللہ (بن مثنی) ثمامہ سے حضرت انس نے بیان کیا کہ ان کو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زکوۃ کا حکم لکھ کر بھیجا جو اللہ نے اپنے رسول کو حکم دیا تھا اس میں یہ بھی تھا کہ زکوۃ میں بڈھی اور عیب دار بکری نہ دی جائے اور نہ بکرا دیا جائے مگر یہ کہ زکوۃ وصول کرنے والا لینا چاہے۔
Narrated Anas:
Abu Bakr wrote to me what Allah had ordered His Apostle (about Zakat) which goes: Neither an old nor a defected animal, nor a male-goat may be taken as Zakat except if the Zakat collector wishes (to take it).
________________________________________