صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1403

گائے کی زکوٰۃ کا بیان ۔ ابوسعید کا بیان ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، البتہ میں جانوں گا اس کو جو اللہ کے پاس گائے لے کر آئے گا اور وہ بولتی ہوگی اور بعض نے کہا خوار کے بجائے جوار ہے، یجارون کے معنی ہیں وہ آواز بلند کرتے ہوں گے جس طرح گائے آواز بلند کرتی ہے۔

راوی: عمروبن غیاث , حفض بن غیاث , اعمش , معرور بن سوید , ابوذر

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ أَوْ وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ أَوْ کَمَا حَلَفَ مَا مِنْ رَجُلٍ تَکُونُ لَهُ إِبِلٌ أَوْ بَقَرٌ أَوْ غَنَمٌ لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا إِلَّا أُتِيَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا تَکُونُ وَأَسْمَنَهُ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا کُلَّمَا جَازَتْ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عَلَيْهِ أُولَاهَا حَتَّی يُقْضَی بَيْنَ النَّاسِ رَوَاهُ بُکَيْرٌ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عمروبن حفص، حفض بن غیاث، اعمش، معرور بن سوید، ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا میں ان کے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا، تو آپ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی، جس کے قبضہ میں میری جان ہے، یا یہ فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں یا اسی طرح کی کوئی قسم کھائی کہ نہیں ہے کوئی شخص جس کے پاس اونٹ، گائے، بکری ہو اور اس کا حق ادا نہ کرے مگر یہ کہ قیامت کے دن یہ جانور اس حال میں لائیں جائیں گے پہلے سے زیادہ اور موٹے ہوں گے اور اپنے کھروں سے ان کو روندیں گے اور اپنے سینگوں سے ماریں گے جب آخری جانور اس پر سے گزر جائے گا تو پھر پہلا جانور اس پر لوٹ آئے گا، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان میں فیصلہ ہوجائے گا، بکیر نے اس کو بسند ابوصالح ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔

Narrated Abu Dhar:
Once I went to him (the Prophet ) and he said, "By Allah in Whose Hands my life is (or probably said, 'By Allah, except Whom none has the right to be worshipped) whoever had camels or cows or sheep and did not pay their Zakat, those animals will be brought on the Day of Resurrection far bigger and fatter than before and they will tread him under their hooves, and will butt him with their horns, and (those animals will come in circle): When the last does its turn, the first will start again, and this punishment will go on till Allah has finished the judgments amongst the people."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں