نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل کے لئے صدقہ کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں ۔
راوی: آدم , شعبہ , محمد بن زیاد ,
حَدَّثَنَا آدَمُ قال حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قال حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کِخْ کِخْ لِيَطْرَحَهَا ثُمَّ قَالَ أَمَا شَعَرْتَ أَنَّا لَا نَأْکُلُ الصَّدَقَةَ
آدم، شعبہ، محمد بن زیاد روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صدقہ کی کھجور میں سے ایک کھجور کو لے کر اپنے منہ میں ڈال لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تھوکو، تھوکو، تاکہ وہ اسے پھینک دیں، پھر فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ ہم لوگ صدقہ نہیں کھاتے۔
Narrated Abu Huraira :
Al-Hasan bin 'Ali took a date from the dates given in charity and put it in his mouth. The Prophet said, "Expel it from your mouth. Don't you know that we do not eat a thing which is given in charity?"
________________________________________