ازواج نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کو صدقہ دینے کا بیان ۔
راوی: سعید بن عفیر , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ وَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً مَيِّتَةً أُعْطِيَتْهَا مَوْلَاةٌ لِمَيْمُونَةَ مِنْ الصَّدَقَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلَّا انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حَرُمَ أَکْلُهَا
سعید بن عفیر، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مری ہوئی بکری پائی، جو حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لونڈی کو خیرات میں دی گئی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی کھال سے تم لوگوں نے کیوں فائدہ نہیں اٹھایا، لوگوں نے عرض کیا وہ تو مردار تھی، آپ نے فرمایا: حرام تو مردار کا کھانا ہے۔
Narrated Ibn Abbas :
The Prophet saw a dead sheep which had been given in charity to a freed slavegirl of Maimuna, the wife of the Prophet . The Prophet said, "Why don't you get the benefit of its hide?" They said, "It is dead." He replied, "Only to eat (its meat) is illegal."
________________________________________