صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1439

امام کا صدقہ دینے والے کے لئے دعائے خیروبرکت کرنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان کے مالوں میں سے زکوٰۃ لے کر ان کو پاک کرو اور ان کو پاکیزہ بناؤ اور ان کے لئے دعائے خیر کرو

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , عمروبن مرہ , عبداللہ بن ابی اوفی

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ قَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ فُلَانٍ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِي أَوْفَی

حفص بن عمر، شعبہ، عمروبن مرہ، عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی جماعت صدقہ لے کر آتی تو آپ فرماتے، اے اللہ! آل فلاں پر اپنی رحمت نازل فرما، چنانچہ میرے والد صدقہ لے کر آئے تو آپ نے فرمایا۔ اے اللہ! آل ابی اوفیٰ پر رحمت نازل فرما۔

Narrated 'Abdullah bin Abu Aufa :
Whenever a person came to the Prophet with his alms, the Prophet would say, "O Allah! Send your Blessings upon so and so." My father went to the Prophet with his alms and the Prophet said, "O Allah! Send your blessings upon the offspring of Abu Aufa."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں