صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1441

اللہ تعالیٰ کا قول والعاملین علیھا اور صدقہ وصول کرنے والے سے امام کے محاسبہ کا بیان ۔

راوی: یوسف بن موسی , ابواسامہ , ہشام بن عروہ , عروہ , ابوحمید ساعدی

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ الْأَسْدِ عَلَی صَدَقَاتِ بَنِي سُلَيْمٍ يُدْعَی ابْنَ اللُّتْبِيَّةِ فَلَمَّا جَائَ حَاسَبَهُ

یوسف بن موسی، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، عروہ، ابوحمید ساعدی سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسد میں سے ایک شخص کو جسے ابن لتبیہ کہا جاتا تھا، بنی سلیم کی زکوۃ پر مقرر کیا، جب وہ واپس آیا، تو آپ نے اس سے حساب لیا۔

Narrated Abu Humaid Al-Sa'idi:
Allah's Apostle (p.b.u.h) appointed a man called Ibn Al-Lutbiya, from the tribe of Al-Asd to collect Zakat from Bani Sulaim. When he returned, (after collecting the Zakat) the Prophet checked the account with him.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں