عید کی نماز سے پہلے صدقہ دینے کا بیان ۔
راوی: آدم , حفص بن میسرہ , موسیٰ بن عقبہ , نافع , ابن عمر عن
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِزَکَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَی الصَّلَاةِ
آدم، حفص بن میسرہ، موسیٰ بن عقبہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لئے لوگوں کے نکلنے سے پہلے صدقہ فطر دینے کا حکم دیا۔
Narrated Ibn 'Umar:
The Prophet ordered the people to pay Zakat-ul-Fitr before going to the 'Id prayer.