صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1473

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ عقیق ایک مبارک وادی ہے ۔

راوی: حمیدی , ولید و بشر بن بکر تنیسی , اوزاعی , یحیی , عکرمہ ابن عباس

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ وَبِشْرُ بْنُ بَکْرٍ التِّنِّيسِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي عِکْرِمَةُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ إِنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَادِي الْعَقِيقِ يَقُولُ أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي فَقَالَ صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَکِ وَقُلْ عُمْرَةً فِي حَجَّةٍ

حمیدی، ولید و بشر بن بکر تنیسی، اوزاعی، یحیی، عکرمہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وادی عقیق میں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور کہا کہ اس مبارک وادی میں نماز پڑھ لو اور کہو کہ میں نے عمرہ کو حج میں شریک کرلیا۔

Narrated 'Umar:
In the valley of Al-'Aqiq I heard Allah's Apostle saying, "To night a messenger came to me from my Lord and asked me to pray in this blessed valley and to assume Ihram for Hajj and 'Umra together. "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں