مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ میت پر رونے کا بیان ۔ حدیث 241

کسی خلاف شرع چیز کی موجود گی میں جنازہ کے ساتھ جانے کی ممانعت

راوی:

وعن ابن عمر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم أن تتبع جنازة معها رانة . رواه أحمد وابن ماجه

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جنازہ کے ہمراہ جانے سے منع فرمایا جس کے ساتھ نوحۃ کرنے والی ہو۔ (رواہ احمد وابن ماجہ)

تشریح
اگرچہ جنازہ کے ساتھ چلنا سنت ہے لیکن اس فعل بد کی موجودگی کی وجہ سے اس سنت کو ترک کر دینا چاہئے اس طرح کسی بھی خلاف شرع چیز کی موجودگی میں جنازہ کے ساتھ نہیں جانا چاہئے
یہ حدیث اس مسئلہ کی بنیاد ہے کہ جس دعوت میں خلاف شرع باتیں پائی جائیں وہاں نہیں جانا چاہئے کیونکہ اگرچہ دعوت قبول کرنا سنت ہے لیکن ایسے موقع پر غیر شرع باتوں اور افعال بد کی وجہ سے اس سنت پر عمل نہ کرنا ہی بہتر اور اولیٰ ہو گا۔

یہ حدیث شیئر کریں