صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان ۔ حدیث 1258

مسجد میں گمشدہ چیز کو تلاش کرنے کی ممانعت کے بیان میں اور یہ کہ تلاش کرنے والے کو کیا کہنا چاہیے ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , ابی سنان , علقمہ بن مرثد , سلیمان بن بریدہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ أَبِي سِنَانٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا صَلَّی قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ مَنْ دَعَا إِلَی الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وَجَدْتَ إِنَّمَا بُنِيَتْ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ابی سنان، علقمہ بن مرثد، سلیمان بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا کہ میرا سرخ اونٹ کون لے گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ تجھے نہ ملے کیونکہ مسجدیں ان کاموں کے لئے ہیں جن کے لئے بنائی گئی ہیں۔

Sulaiman b. Buraida reported on the authority of his father that when the Apostle of Allah (may peace be upon him) had said prayer a man stood up and said: Who called for a red camel? (Upon this) the Apostle of Allah (may peace be upon him) said: May it not be restored to you! The mosques are built for what they are meant.

یہ حدیث شیئر کریں