صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان ۔ حدیث 1301

سجدہ تلاوت کے بیان میں

راوی: محمد بن مثنی , ابن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , عطا بن ابی میمونہ , ابورافع

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْجُدُ فِي إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَقُلْتُ تَسْجُدُ فِيهَا فَقَالَ نَعَمْ رَأَيْتُ خَلِيلِي صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّی أَلْقَاهُ قَالَ شُعْبَةُ قُلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عطا بن ابی میمونہ، حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ) کی تلاوت کے بعد سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے عرض کیا کہ آپ سجدہ کر رہے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ ہاں میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے اور میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا۔

Abu Rafi' reported: I saw Abu Huraira performing prostration (while reciting this verse: )" When the heaven burst asunder." I said to him: Do you prostrate yourself (while reciting)? He said: Yes, I saw my best Friend (may peace be upon him) prostrating himself on (the recital of this verse) and I shall continue prostrating till I meet him. Shu'ba asked: Do you mean (by Friend) the Apostle of Allah (may peace be upon him)? He said: Yes.

یہ حدیث شیئر کریں